• news

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ میں شامل

ہوبارٹ (اے پی پی) آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کےلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر بین ہلفنہاس فٹنس مسائل کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ جیکسن برڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو کپتان مائیکل کلارک کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اگر کلارک دوسرے ٹیسٹ میں فٹ نہ ہوئے تو عثمان خواجہ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن