• news

سری لنکا نے میزبان ٹیم پر بال ٹمپرنگ کے الزامات عائد کردئیے

ہوبارٹ (نیوز ایجنسیاں) آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہوبارٹ ٹیسٹ کے اختتام پر سری لنکا نے میزبان ٹیم پر بال ٹمپرنگ کے الزامات عائد کر دئیے گئے جبکہ اس حوالے سے میچ ریفری کرس براڈ نے کہاکہ بال ٹمپرنگ کے ایشو پر سری لنکن ٹیم کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور جب تک وہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر شکایت نہیں کرتے کسی بھی باﺅلر کےخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے الزام عائد کیاگیا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر پیٹر سیڈل کو ایک تصویر میںبال کی شکل بگاڑتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔، سری لنکن ٹیم کے منیجر چرت سیننائیکے نے کہاکہ ہم اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن