محکمہ سیاحت اور بیک پیکرز کلب کے زیراہتمام میوزک مقابلہ
لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ سیاحت پنجاب اور یوتھ ایڈونچر کلب بیک پیکرز کے زیراہتمام لاہور کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے میوزک بینڈز کے درمیان بیٹل آف بینڈز کے نام سے دلچسپ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میوزک مقابلوں کے جج وارث بیگ تھے۔گلوکارہ مغیرہ نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی گلوکار ہارون خان (سیکرٹری ٹورازم) نے بتایا کہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے لئے یہ محکمہ سیاحت اور بیگ پیکرز کلب کی مشترکہ کوشش تھی جس میں نوجوانوں کا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آیا ہے۔