پاکپتن میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر روکنے کا الزام پنجاب حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے عمران خان کے اس بیان پر کہ پاکپتن کی ضلعی انتظامیہ نے ان کا ہیلی کاپٹر اترنے نہیں دیا، کے معاملے کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ اور سیکرٹری لائیو سٹاک عرفان الہٰی پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمیٹی اس معاملے کے اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔