ضمنی انتخابات نے وٹو کی سیاست کا مکمل خاتمہ کر دیا: زعیم قادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی زعےم حسےن قادری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے منظور وٹو کی سیاست کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا ہے اور اب وہ صرف اپنی نوکری بچانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔ عوام عام انتخابات میں بھی ان کی چالاکی اور مکاری ختم کر کے رکھ دیں گے۔ منظور وٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ منظور وٹو نے زرداری کو ضمنی انتخابات میں کامیابی کے متعلق نہ جانے کتنے سہانے سپنے دکھائے تھے لیکن نتائج نے زرداری اور منظور وٹو دونوں کو شدید بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔ بیت المال اور بیواﺅں کے فنڈز ہڑپ کرنے والے منظور وٹو اورکرپشن کی بلندیوں پر پہنچنے والی پیپلز پارٹی کی کہانی اب ختم ہو چکی ہے اور عام انتخابات کے نتائج چوروں اور لٹیروں کے اس گروہ کی شکست کا واضح اعلان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منظور وٹو نہ تو پیپلز پارٹی کیلئے ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ نظریاتی کارکنوں نے ان کو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے طور پر ذہنی طور پر قبول کیا ہے۔