• news

پاکستانیوں کے پاس 2 کروڑ مہلک ہتھیار ہیں، 178 ممالک میں پاکستان کا 7واں نمبر

کراچی (نیٹ نیوز) ایرانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کے پاس 2 کروڑ مہلک ترین ہتھیار ہیں، جدید ہتھیار رکھنے والے 178 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے، پاکستان میں روزانہ اوسطاً 20 بے گناہ شہریوں کو ہلاک کر دیا جاتا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی نے پاکستان میں خونریز شکل اختیار کر لی ہے۔ ان دہشت گرد کارروائیوں میں انسانی جانوں کا زیاں اخبارات کی شہ سرخی معمول بن چکی ہے۔ طالبان کے حامی عسکریت پسند پاکستان میں مقامی لوگوں پر حملے کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر بڑھتے ہوئے گولہ بارود اور ہتھیاروں سے وہ مضبوطی پکڑ چکے ہیں۔ تربیت یافتہ عسکریت پسند اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انسانی جانوں کے زیاں میں اضافے کی وجہ غیر قانونی ہتھیار اور اسلحہ ہے جو شرپسندوں کو آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ مہلک ترین ہتھیاروں کو نہ صرف شرپسند استعمال کرتے ہیں بلکہ سیاسی جماعتیں اپنی طاقت اور اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں جدید ہتھیاروں سے مسلح نجی سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں اپنے جلسے منعقد کرتی ہیں۔ حکام سیاسی پارٹیوں پضر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ حفاظت کے نام پر غیر قانونی اسلحے کی تجارت اور عوامی اجتماعوں میں کھلے عام نمائش میں ملوث ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن