مشرف پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف سول عدالت میں مقدمہ چلانے کا امکان
راولپنڈی (آن لائن) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر 2003ءمیں ہونے والے خود کش حملے میں مبینہ طور پر ملوث آٹھ آرمی اور ایئر فورس کے سابق اہلکاروں کیخلاف سول عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے سات اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سول لائن پولیس نے مبینہ اہلکاروں پر دہشتگردی ، قتل اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے پر سول عدالت میں مقدمہ چلانے کیلئے حکومت پنجاب سے اجازت طلب کی ہے ۔