• news

ایچ ای سی میں کرپشن اور سیاسی دباﺅ سے بھرتیاں کی گئیں: اینٹی کرپشن حکام

پشاور ( نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں ہائر ایجوکیشن کمشن میں بھرتیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پی کے نے عدالت میں ہائر ایجوکیشن کمشن میں بھرتیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پی کے نے عدالت میں ہائر ایجوکیشن کمشن میں بھرتیوںسے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی نے امیدواروں کو کورٹ کا جعلی حکم امتناعی دکھا کر بھرتیوں سے انکار کیا پھر خالی نشستوں پر اپنے بندوں کی بھرتیاں کیں۔ بھرتیاں سیاسی دباﺅ اور کرپشن کے ذریعے کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی غلام علی،جونیئر کلرک زبیر شریف اور 2غیر سرکاری افراد غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ چاروںافراد کو گرفتار کیاجائے۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن