ورکنگ ویمن ڈے کے سلسلے میں آج ڈویژن سطح پر سیمینارز ہونگے
لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ورکنگ ویمن ڈے کے سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر آج بدھ کو سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ لاہور ڈویژن کے علاوہ صوبہ بھر میں سیمینار صبح 11 بجے منعقد ہوں گے اور ان میں خواتین ارکان اسمبلی، سینئر سول افسران اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ورکنگ ویمن ڈے کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔