پیپلز پارٹی شہیدوں اور نظریاتی جرات مند کارکنوں کی جماعت ہے: روبینہ شاہین وٹو
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی اور میاں منظور احمد وٹو کی صاحبزادی روبینہ شاہین وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور جدوجہد کرنیوالے نظریاتی‘ جرا¿ت مند کارکنوں کی جماعت ہے۔ کارکن آصف علی زرداری کی قیادت میں مکمل متحد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پرٹی کو پنجاب میں ناقابل تسخیر بنا کر پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ آئندہ پانچ سال بھی پیپلزپارٹی کے ہونگے۔ وہ پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پارٹی راہنما¶ں اور کارکنوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔