• news

قائداعظم قومی ترقی میں خواتین کے کردار سے آگاہ تھے: مہناز رفیع

لاہور (خصوصی رپورٹر) قائداعظمؒ قومی تعمیرو ترقی میں خواتین کے کردار سے بخوبی آگاہ تھے۔ ان خیالات کا اظہارنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ شعبہ¿ خواتین کی کنوینر بیگم مہناز رفیع نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور کے مادرملتؒ سنٹرمیں عشرہ¿ تقریبات یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں تیسرے لیکچر بعنوان ”قائداعظمؒ کے افکار کی روشنی میں قومی ترقی میں خواتین کاکردار“ کے موقع پر خطاب میں کیا۔ تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے شعبہ ¿ خواتین نے کیا تھا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر پروین خان‘ اساتذہ کرام اور نیو کشمیر گرلزسکول اینڈ کالج کی طالبات بھی بڑی تعداد میں موجود تھےں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔ بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ برصغیر کی مسلم خواتین نے تحریک پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لیا۔ تحریک پاکستان کے دوران قائداعظمؒ نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھا۔ ملک کے آدھی آبادی کو عضو معطل بناکر ترقی نہیں کی جاسکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن