• news

”پنجاب حکومت وقار نسواں سے متعلق قانون سازی کرے“

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی کمےشن برائے وقار نسواںکی تشکےل کے حوالے سے عورت فاﺅنڈےشن اور اےکشن اےڈ پاکستان کا صوبائی مشاورتی اجلاس ہوا۔ چیئرپرسن قومی کمےشن برائے وقار نسواں خاور ممتاز، جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال ، مشیر وزےراعلیٰ ذکےہ شاہنواز، خواتین ارکان پنجاب اسمبلی محمودہ چیمہ، سکینہ شاہین، انجم صفدر، افشاں فاروق، ڈاکٹر غزالہ رانا، عورت فاو¿نڈیشن کی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر نسرین زہرہ، ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب سجاد حیدر اور دیگر شامل تھے۔ خواتین رہنما¶ں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وقار نسواں سے متعلق قومی کمےشن کی طرز پر قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزےر اعلیٰ نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ ،ان پر ہونے والے مختلف اقسام کے تشدد کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے کے لئے اےک 34نکاتی اےجنڈا تشکےل دےا جس کی روشنی مےں مختلف قوانےن مرتب کئے جائےں گے اور ان معاملوں پر قانون سازی کے لئے بل اےوان مےں پےش کئے جائےں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن