• news

پاکستان کو مضبوط صدر نہیں مضبوط جمہوریت کی ضرورت ہے: ذوالفقار راٹھور

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط صدر نہیں مضبوط جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے۔ اتحادی پارٹیوں کے ہاں قیادت‘ سنجیدگی اور فہم و فراست کا فقدان مگر بدعنوانی زوروں پر ہے۔ ارباب اقتدار کی مجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں توانائی سمیت متعدد قومی بحران مزید پیچیدہ ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن