پولیو ٹیموں کی تعداد زیادہ ہے، سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے: میاں افتخار
پشاور (نوائے وقت نیوز) وزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوام انسداد پولیو مہم کیخلاف نہیں ہیں۔ مخصوص افراد اپنے ایجنڈے کی تکمیل کےلئے انسداد پولیو ٹیم پر حملے کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہر ٹیم کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔