• news

برطانیہ کا 2013ءمیں افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کااعلان

لندن (اے ایف پی) برطانیہ نے مقامی فورسز کو سکیورٹی کی حوالگی کے اقدام کے طور پر آئندہ سال 9 ہزار فوجیوں میں سے 4000 کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا 2013ءکے آخر تک فوجیوں کی تعداد 5200 کر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ 2014ءکے بعد ان کے کتنے فوجی افغانستان میں رہیں گے لیکن انہوں نے کہا ہم افغان فورسز کی تربیت کے لئے اکیڈمی کے قیام کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن