• news

گلگت: کشیدگی جاری‘ موٹرسائیکل کے بعد پک اپ چلانے پر بھی پابندی

گلگت (آن لائن) گلگت شہر میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی‘ موٹرسائیکل چلانے پر تو پابندی تھی ہی لیکن پہلی بار پک اپ چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان ڈاکٹر فیصل ظہور کے مطابق گزشتہ روز گلگت شہر میں شروع ہونے والی کشیدگی میں دو مسافر پک اپ گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد اعلیٰ سطحی اجلاس میں گلگت شہر کی حدود میں پک اپ چلانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔ شہر میں کشیدہ صورتحال کے باعث ٹریفک معمول سے کم ہے تاہم سکول اور دفاتر کھلے ہیں۔ شاہراہ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن پر ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت دوسرے روز بھی معطل رہی۔

ای پیپر-دی نیشن