پٹرول 50 پیسے سستا‘ ڈیزل 80 پیسے مہنگا کرنیکی تجویز
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت پٹرولیم نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 50 پیسے سستا اور ڈیزل 80 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 80 پیسے اور مٹی کا تیل 30 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کل 21 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 22 دسمبر سے ہو گا۔