• news

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیدیا


ڈھاکہ (آئی اےن پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان حکومت کی اجازت سے مشروط قرار دے دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کے چےئرمین عناےت حسےن نے میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ عنایت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے مجوزہ شیڈول بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی پلان بھی مل چکا ہے۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان جائے گی۔ تاہم ابھی دورہ پاکستان کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کچھ معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں جس کے بعد دورہ کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے لئے کھلاڑیوں، حکومت اور دیگر آفیشلز سے مشاورت کررہے ہیں۔ بورڈ کسی کھلاڑی پر دورے کے لئے دباﺅنہیں ڈال سکتا۔ کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ دورے کا انحصار آئی سی سی کی جانب سے میچ آفشیلز کی تقرری پر بھی ہو گا۔ بنگلہ دیش اگر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوتی ہے تو یہ لاہورمیں دوہزار نو میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد کسی بھی غیرملکی ٹیم کا پہلا دورہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن