• news

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو 2 لاکھ کا چیک پیش کر دیا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے سنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے قومی ہیرو محمد آصف کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں چیمپئن محمد آصف کو دولاکھ جبکہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن