گلوکار عدیل برکی کیلئے بہترین آر جے کا انٹرنیشنل ایوارڈ
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار عدیل برکی کو بہترین ریڈیو جوکی کے ایوارڈ برائے 2012ءسے نوازا گیا۔ کراچی میں ہونیوالی تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ن ےشرکت کی۔ انٹرنیشنل آر جے کلب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے عدیل برکی دوسرے پاکستانی ریڈیو جوکی ہیں۔ یہ ایوارڈ ان کو ریڈیو ایف ایم 95 پنجاب رنگ پہ چلنے والے پروگرام پاگاں والیو اور وگدی ندی دے پانی پر دیا گیا۔ عدیل برکی نے بتایا کہ احمد راہی، غازی علم دین شہید، راشد منہاس اور ماں کے موضوع پر پروگراموں میں ریسرچ ایف ایم 95 پنجاب رنگ کی پوری ٹیم نے کی ہے اس کیلئے میں ان کا شکرگزار ہوں۔ اور یہ ایوارڈ یقینا پوری ریڈیو ٹیم کا ایوارڈ ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں وہ انڈیا جائیں گے جہاں وہ ریڈیو مرچی کے پروگرام گیسٹ آف دا ائیر میں شرکت کریں گے۔