اداکار فخری احمدکی برسی آج منائی جائےگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) ماضی کے نامور اداکار فخری احمدکی 17ویں برسی آج (جمعرات) کو منائی جائےگی ۔ فخری احمد نے اپنی فنی زندگی میں ٹی وی‘ سٹیج اور بڑی سکرین بے شمار کردار نبھائے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ فخری نے اپنی فنی زندگی میں بہت سے نئے لوگوں کو متعارف کرایا۔