کامیڈین امان اللہ کی خوشدامن انتقال کر گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) کامیڈین کنگ امان اللہ کی خوشدامن انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ساتھی فنکاروں نسیم وکی‘ سخاوت ناز‘ ناصر چنیوٹی‘ دیدار‘ صوبیہ خان‘ ندا چوہدری‘ سہیل احمد‘ جاوید کوڈو سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔