• news

جونیئرز کو گائیڈ کرنیوالوں کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے : افتخار ٹھاکر


لاہور (این این آئی) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میںتنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتا ہوں اور اس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں‘ اب ہماری فیلڈ میں ایسی لوگوں کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے جو جونیئرز کو گائیڈ کرتے ہیں۔ اگر کسی میں خامی نظر آئے تو اسے منفی طور پر سامنے لانے کی بجائے مثبت تنقید کی صورت میں سامنے لانا چاہئے تاکہ وہ شخص اپنی اصلاح کر سکے۔ میں کسی بھی ساتھی یا پرستارکی تنقید کا برا نہیںمناتا بلکہ اسے مثبت اور سنجیدگی سے لیتا ہوں اور پھر اس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سٹیج ڈرامہ جس نہج پر پہنچ گیا تھا اسے اصل ڈگر پر واپس آنے میں کچھ وقت درکار ہے اگر ہم یہ کہیں کہ ایسا راتوں رات ممکن ہے تو یہ صرف خام خیالی ہے۔ مجھے اللہ کے گھر میں امید ہے کہ انشااللہ پاکستان کا سٹیج ڈرامہ جلد اپنا عروج دوبارہ حاصل کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن