باکسنگ فیڈریشن انتخابات، اسلام آباد نے حکم امتناعی حاصل کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں ہونے والے انتخابات کے خلاف مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔ جنرل کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوناتھا میں جس میں آئندہ چار سال کیلئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لا نا تھا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ مالک امان نے اسلام آباد باکسنگ فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے 22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔