پیپلز پارٹی چھوڑ چکا ہوں، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ اٹل ہے: رائے شاہجہان بھٹی
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ چکا ہوں میرا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ اٹل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ننکانہ صاحب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کی طرف سے اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض احمد کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے میرے ساتھ کوئی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اب میرا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔