• news

امریکی عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا فیصلے بھارتی خواہش پر نہیں ہو سکتے: دفاعی ماہرین

لاہور (خبر نگار+ سپیشل رپورٹر) بھارتی بنیا ہمیں بیچ جائے گا، ہم ہندوﺅں کی دوستی میں پاگل ہو رہے ہیں جبکہ بھارت ہمارے ملک میں اندھیروں کیلئے ہمارے دریاﺅں کا پانی روک رہا ہے۔ ہم اپنے جرنیلوں کو کسی کے حوالے نہیں کر سکتے۔ بھارت کی خواہش کے مطابق فیصلے نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر دفاعی مبصر بریگیڈئر (ر) محمد یوسف نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو امریکی عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ وہ بھول گیا تھا کہ دنیا کے قوانین اس کی مرضی کے پابند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی عدالت میں کیس کیا تبھی ہمیں احتجاج کرنا چاہئے تھا۔ امریکہ نے کبھی بھی بین الاقوامی سطح پر یہ نہیں کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان براہ راست ملوث تھا اور امریکی عدالت میں جو اٹارنی جنرل نے بیان دیا وہ عالمی قانون کے تحت دیا گیا ہے۔ یہ باتیں گزشتہ روز سابق سفیر اقبال احمد خان نے روزنامہ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی شکاگو میں اس طرح کا کیس بنایا گیا تھا لیکن عدالت نے ثبوت نہ ہونے پر اس کیس کوخارج کر دیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن