پولیو رضاکاروں پر حملے غیر ملکی سازش ہے: پیپلز پارٹی
لاہور (خبرنگار) پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں پر حملے غیر ملکی سازش ہے۔ یہ حملے پاکستانی بچوں کو اپاہج بنانے کی سازش ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں سنانی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا، اشرف سوہنا، غلام محی الدین دیوان اور میاں ایوب نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام دینے کی بجائے مل بیٹھ کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی طے کرنا ہو گی۔