• news

بیورو کریسی اور سیاسی گٹھ جوڑ کے باعث ییلو کیب سکیم کے ثمرات بااثر طبقہ تک محدود

لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب حکومت کی پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے 5 ارب روپے کی لاگت سے ییلو کیب سکیم کے سارے ثمرات بیورو کریسی اور سیاسی گٹھ جوڑ کے باعث صرف بااثر طبقہ تک محدود کر دیئے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں ییلو کیب ٹیکسیاں بجائے مستحق لوگوں کو ملنے کے امرا کے بڑے بڑے گیراجوں کی زینت بن گئی ہیں۔ پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کے تحت نوٹس کے باوجود متعدد ییلو کیب کی نہ تو کھاتے پیتے افراد قسطیں باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے ارکان کو گاڑیاں واپس کر رہے ہیں متعدد لوگوں نے رنگ بھی تبدیل کروا لیا ہے اور سٹیکر کے اوپر ڈیزائننگ کروا رکھی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بیورو کریسی کی روایسی ہٹ دھرمی کے باعث ٹیکسی کے حصول میں اتنی پیچیدگیاں رکھی گئی تھیں کہ پڑھے لکھے اور مستحق افراد صرف بنکوں اور شورومز کے چکر لگاتے رہے اور ایلیٹ کلاس ہزاروں گاڑیاں اونے پونے میں ڈکار گئی ہے۔ وہ گاڑیاں جو بے روزگاروں کو ملی ہیں وہ بیچارے بنکوں کے خوف سے نقصان ہونے پر بھی باقاعدگی سے واجبات ماہانہ اقساط میں ادا کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن