• news

الیکشن کمشن کرپٹ حکومتی شخصیات کا راستہ روکنے کیلئے کارروائی کرے: منور حسن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث حکومتی شخصیات، ایم این ایز اور ایم پی ایزکا راستہ روکنے کیلئے مو¿ثر اور فوری کارروائی کی جائے تاکہ لوٹ مار کے ذریعے اپنی جیبیں بھرنے والے ڈاکو آئندہ الیکشن میں عوام کو دوبارہ اپنے جال میں نہ پھنسا سکیں، نیب کرپشن کے ساتھ ساتھ اس میں ملوث مجرموں کو بھی بے نقاب کرے اور لوٹی گئی قومی دولت کی ایک ایک پائی ان کے پیٹ پھاڑ کر نکلوائی جائے، شفاف و غیر جانبدار الیکشن کےلئے ضروری ہے کہ قوم متحد ہوکر ناصرف کرپٹ عناصر کا پوری قوت سے راستہ روکے بلکہ جن پارٹیوں کے ٹکٹ پر ایسے لوگ الیکشن لڑیں عوام ان کا بھی بائیکاٹ کریں، قوم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر پانچ سال تک بدترین آمریت مسلط رہی۔ انہوں نے کہا حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مشرف سے بڑھ کر امریکی احکامات پر عمل درآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مفاہمت کے نام پر نہ صر ف خود کرپشن کی انتہا کی بلکہ اپنے اتحادیوں کو بھی کھل کھیلنے اور جی بھر کر لوٹنے کا موقع فراہم کیا۔کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کے کاروبار نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی۔

ای پیپر-دی نیشن