• news

خودکش دھماکوں، بدامنی کیخلاف سنی اتحاد کونسل آج ملک بھر میں یوم مذمت منائیگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل آج ملک بھر میں دہشت گردی، قتل و غارت، ٹارگٹ کلنگ، خودکش دھماکوں اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سانحات کے خلاف ملک گیر یومِ مذمت منائے گی، جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علمائے اہلسنّت خطباتِ جمعہ میں انسانی جان کی حرمت کو موضوع بنائیں گے اور قتل ِ ناحق کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ جمعہ کے اجتماعات میں عوام سے ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا حلف لیا جائے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ عالمی سازش کے تحت قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کو مفلوج کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں۔ ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں ملک بچانے کے لیے قومی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا اور قیام امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔ ایسا نہ کیا گیا تو سب کو پچھتانا پڑے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ لیڈر اور حکمران اس وقت سے ڈریں جب دہشت گرد ریاست پر حاوی اور بھاری ہو جائیں گے، دہشت گرد اسلام اور پاکستان دشمن طاقتوں کے ایجنٹ اور کرائے کے قاتل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن