بینظیر کی شہادت، بھٹائی کی برسی، سندھ میں 27 اور 28 دسمبر کو تعطیلات کا اعلان
کراچی (نوائے وقت نیوز) حکومت سندھ نے 27 اور 28 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید جبکہ 28 دسمبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کی برسی کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے 24 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔