• news

ملتان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈرامہ نکلا، پنجاب بھر میں خوف وہراس

ملتان (محمد مظہر سے) محلہ غوث پورہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈرامہ نکلا۔ محکمہ ہیلتھ کی پولیو ٹیم کی غلط اطلاع کی وجہ سے پنجاب بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملزم صدام حسین نے رائفل چیک کرنے کے لئے فائر کیا۔ ملزموں کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کے قریب سے گزرنے والی لڑکیاں پولیو ٹیم کی ممبران ہیں۔ پولیس نے صورتحال کا علم ہونے کے باوجود 2 افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے میں پھنسا دیا۔ صدام گلشن مارکیٹ کا چوکیدار ہے۔ اس کے دوست محسن نے نئی رائفل خریدی تھی گزشتہ روز صدام اپنے دوست محسن سے ملنے کے لئے اس کے بلانے پر آیا جہاں صدام نے رائفل چیک کرنے کے لئے ایک ہوائی فائر کیا جب انہوں نے فائر کیا تو اس وقت گلی میں پولیو ٹیم کی ممبران یاسمین، آسیہ بی بی گزر رہی تھیں۔ وہ خوف زدہ ہو گئیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزموں صدام اور محسن نے پولیو ٹیم کو ہراساں کرنے کے لئے فائرنگ نہیں کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن