پھول نگر: ہائیکورٹ کے حکم پر بھٹہ خشت سے بچوں سمیت 7 افراد بازیاب، جبری مشقت لی جاتی تھی
پھول نگر (نامہ نگار) پھول نگر کے نواحی گاﺅں بہرامکے میں ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے بھٹہ خشت پر بچوں سمیت 7 افراد کو بازیاب کروا لیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پھول نگر کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کی سربراہی میں بھٹہ فیصل آبادیوں والا پر کامیاب چھاپہ مارا۔ راجن، سبین بی بی، تحریم بی بی، مریم، محسن علی، حسن علی عرفان کو برآمد کر کے ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا جن سے جبری مشقت کرائی جا رہی تھی۔ ہائیکورٹ میں نوراں بی بی نے رٹ دائر کی تھی۔