• news

ٹاسک فورس کے چھاپے‘ 85 گھروں کو گیس کی غیر قانونی سپلائی منقطع

لاہور (سپیشل رپورٹر) سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹاسک فورس نے گزشتہ روز مزنگ، افشاں پارک احمد ٹاون میں تقریبا 85 گھروں کی گیس کی غیر قانونی سپلائی بند کر دی۔ ٹاسک فورس نے مزنگ کے ایک فلیٹ پر چھاپا مارا جس سے دیگر پچاس فلیٹس کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کی جارہی تھی جبکہ احمد ٹا¶ن کے بھی ایک گھر سے 35 گھروں کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن