زرداری نے پنجاب میں انتخابی تیاریوں کیلئے گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی
لاہور(آئی اےن پی) پاکستان پےپلزپارٹی کے شر ےک چےئر مےن و صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مزید فعال کرنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سنیئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی میں جہانگیر بدر، میاں منظور وٹو، خورشید شاہ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی آئندہ انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم اور دیگر تنظیمی معاملات کے حوالے سے کام کرے گی۔