صدر کے حکم کے بغیر ججوں کی تقرری ہو گی نہ کوئی ادارہ نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے: اٹارنی جنرل
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ صدر کے حکم کے بغیر ججوں کی تقرری نہیں ہو سکتی۔ کوئی ادارہ صدر کے حکم کے بغیر نوٹیفیکشن جاری نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی حکم نامے کے بغیر نوٹیفیکیشن کی حیثیت نہیں ہو گی۔ صدر نے صرف سپریم کورٹ کا حکم نہیں ماننا آئین کو بھی دیکھنا ہے۔