• news

جسٹس افتخار کراچی پہنچ گئے، پرسوں عمرہ پر جائیں گے، جسٹس تصدق حسین جیلانی قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

اسلام آباد + کراچی (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس کا پاکستان افتخار محمد چودھری کراچی پہنچ گئے، وہ آج وکلا کے وفود سے ملاقات کریں گے اور وکلا کو وکالت کے اجازت نامے دینے کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں چیف جسٹس عمرہ کی ادئیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں ان کی جگہ سینئر جسٹس تصدق حسین جیلانی قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔ 24 دسمبرکو جسٹس ناصر الملک، جسٹس تصدق حسین جیلانی سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن