ملکہ¿ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی میوزیکل شو
لاہور(کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان عظیم گلوکار ملکہ¿ ترنم نو ر جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی میوزیکل شو ریڈیو پاکستان کے سبزہ زار میں کل رات 06.30 بجے ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ تقریب کی صدارت کریںگے۔وفاقی وزیر برائے سماجی بہبود و خصوصی تعلیم ثمینہ خالد گھر اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان مرتضیٰ سولنگی مہمانان خصوصی ہونگے۔فلمسٹار بہار، حبیب، وجاہت عطرے،اسلم ڈار،سید نور،فریدہ خانم سمیت متعدد شخصیات خصوصی شرکت کریںگیے۔ حمیرا چنا، فریحہ پرویز، غلام عباس،سارہ رضا، ترنم رضا، افشاں اور عذرا جہاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔یہ شو ایف ایم101اور ایف ایم93 سمیت قومی نشریاتی رابطے پر براہ راست نشر کیاجائیگا۔