بھارتی بورڈ کا مزید ٹکٹیں فراہم کرنے سے انکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیریز کی مزید ٹکٹیں فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پی سی بی نے مزید وی آئی پی ٹکٹیں فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے تین ہزار ٹکٹیں فراہم کی تھیں جو شائقین کو فراہم کی گئی ہیں۔ تاہم ویزہ پراسس کے مسائل کی وجہ سے عوام کو بھارت جانے میں مسائل کا سامنا ہے۔