• news

روٹ نمبر 6اپریل میں بحال ہوجائیگا: سپیکرکیا اسوقت ہم ہونگے :نوید انجم پنجاب اسمبلی میں قہقہے

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت ایوان کشت زعفران بن گیا جب سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نے پارلیمانی سیکرٹری سے جواب لیا کہ کیا اپریل میں روٹ نمبر 6بحال ہو جائےگا ۔ جس پر سوال کے محرک نوید انجم فوری کھڑے ہو گئے اور کہا کہ جناب کیا اپریل میں ہم ہونگے ،برائے مہربانی اسے جنوری تک کرا دیں جس پر ایوان میں زبردست قہقہے بلندہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن