عراقی شہریوں کی غیرقانونی حراست، تشدد کی شکایات برطانیہ 22.7ملین معاوضہ ادا کر چکا ہے: گارڈین
لندن (اے ایف پی) برطانیہ عراقی شہریوں کی طرف سے غیرقانونی حراست اور تشدد کے الزامات پر اب تک 22.7ملین ڈالر کا کفارہ/ معاوضہ ادا کر چکا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین نے وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت پچھلے 5برس کے دوران تشدد کے حوالے سے آنے والی 205شکایات پر مالی رعایت دے چکی ہے جبکہ اگلے سال کے دوران 700شکایات پر فیصلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ان شکایات میں برطانوی فوجیوں پر تفتیش کے دوران تشدد کے الزامات لگائے گئے تھے۔