• news

افغان فورسز ملکی دفاع کےلئے تیار ہیں: صدر کرزئی

کابل (اے پی پی)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گذشتہ روز افغانستان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ کرسمس سے قبل ہوا جس میں انہوں نے برطانوی فوجیوں کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی ۔ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجی اڈے پراخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ افغانستان میں تعینات برطانوی افواج اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس افغانستان سے 5200 برطانوی فوجیوں کے انخلاءکے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ برطانوی افواج کے انخلاءسے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ افغان سکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں ۔ جبکہ افغان صدر حامد کرزئی نے برطانیہ کی جانب سے آئندہ سال نصف افواج کو واپس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز ملکی دفاع کیلئے تیار ہےں۔ افغانستان کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ آئندہ سال برطانوی فوجوں کے انخلاءکا فیصلہ عوام نے بے حد سراہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن