• news

اسلامی تحریک ازبکستان کے 10دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی اطلاعات

لاہور (احسان شوکت سے) پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کے لئے اسلامی تحریک ازبکستان (IZU) (آئی زیڈ یو) بھی متحرک ہو گئی ہے اور حساس اداروں نے آئی زیڈ یو کے دس انتنہائی تربیت یافتہ دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے کہ یہ دہشت گرد اسلحہ چلانے اور بم و دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے انتہائی ماہر ہیں جو کہ ملک بھر میں اہم املاک خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن