جنرل (ر) احسان الحق کو نگران سیٹ اپ میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) اطلاع ہے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق کو آئندہ نگران سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ جنرل (ر) احسان الحق، آئی ایس آئی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سرکاری ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد خصوصی ایلچی کی حیثیت سے اہم دارالحکومتوں میں سلامتی اور سفارت سے متعلق ذمہ داریاں بھی سرانجام دی ہیں۔ لگ بھگ ایک ماہ قبل انہوں نے امریکہ کا دورہ بھی کیا تھا۔ انہیں ایک ایسی مدبر اور متحمل مزاج شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے جو پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے مﺅقف کی ترجمانی کرتی ہے۔