”ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز“نگران سیٹ اپ پر مشاورت میرا نہیں راجہ ریاض کا کڑا امتحان ہوگا: شہبازشریف
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب بھر کے شہری و دیہی علاقوں کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی بہتری کے لئے بلاامتیاز اقدامات کر رہی ہے اور اس موقع پر انہوںنے یہ شعر بھی پڑھا:ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نوازوزیراعلیٰ نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچے اور بچیاں اب حکومت پنجاب کی مالی معاونت کے باعث نسٹ (NUST) اور لمز (LUMS)جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس سوال پرکہ نگران سیٹ اپ کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی شرط کے تحت جب آپ پنجاب میں راجہ ریاض سے مشاورت کریں گے تو یہ آپ کا کڑا امتحان نہیں ہوگا؟ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان سے مشاورت میرا کڑا امتحان نہیں بلکہ یہ راجہ ریاض کا کڑا امتحان ہوگا۔ کھلاڑیوں نے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے پر وزیراعلیٰ کی کھیلوں کے فروغ کے لئے شاندار خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔