پاکستانی فوجی نیٹو اور افغان فورسز کیساتھ ملکر سرحدی علاقوں میں آپریشن کرتی رہی: پینٹاگون
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) پنٹاگون کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نیٹو اور افغان فوج ملکر سرحدی علاقوں میں اعزازی آپریشن کرتی رہی ہیں۔امریکی کانگریس کو بھیجی گئی پینٹا گون کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک کئے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعزازی آپریشن افغانستان کے سرحدی علاقوں نورستان،کنڑ،ننگرھار،پاکتیا،خوست اور پکتیکامیں کئے گئے۔ پاکستان میں اسی طرح کے آپریشن چترال،باجوڑایجنسی،مہمند،خیبرایجنسی،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن افغانستان کے استحکام کےلئے تھے اور اس سے یہ واضح ہوگا کہ افغانستان کے پڑوسی خاص طور پر پاکستان اور بھارت افغانستان کےلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں تاہم امریکہ کی وزارت دفاع نے یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان نہ صرف افغانستان کے بارے میں بلکہ اپنی جگہ ایک اہم سٹرٹیجک ملک ہے۔