حکمرانوں کی اولاد لوٹ مار میں ان سے بھی آگے نکل گئی: عمران
اسلام آباد (وقت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے بچے ماں باپ سے زیادہ پیسے بنا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی اولاد لوٹ مار میں ان سے آگے نکل گئی ہے۔ سیاستدان اپنی اپنی باریاں لینے کے لئے اپنے بچے تیار کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف رشتے داروں کی پارٹی نہیں۔ سفارشی ہمیشہ مجھ سے ناراض رہے۔ ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ایک حکومتی ادارہ کہہ رہا ہے کہ حکومت کرپشن کر رہی ہے۔ مفاد پرست ٹولہ تحریک انصاف کے سونامی کو نہیں روک سکتا۔ فیملی لمیٹڈ کمپنیوں کا پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔ تحریک انصاف خواتین کو جائیداد میں سے شرعی حق دلائے گی۔