• news

مقبوضہ کشمیر: 6 مجاہدین کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال‘ جھڑپیں‘ شبیر شاہ سمیت بیسیوں گرفتار

سرینگر/ سوپور (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع سو پور میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 مجاہدین کی شہادت کیخلاف مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔ نظام زندگی مفلوج،کاروبار بند ہو کر رہ گئے۔ تمام مجاہدین کو بارہمولہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کئی علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ شبیر شاہ سمیت بیسیوں کشمےری رہنما اور کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن