• news

توانائی اور امن و امان کی صورتحال‘ معیشت بحران کا شکار ہے: سٹیٹ بینک

کراچی (اے پی اے/ این این آئی) توانائی بحران، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی اور ا من و امان کی صورت حال میں خرابی کے باعث ملکی معاشی صورت حال ابھی بھی بحران کا شکار ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری سہ ماہی ڈویلپمنٹ فنانس ریویو رپورٹ کے مطابق حکومت کی کمزور مالی پوزیشن اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دو ایسے شعبے ہیں جن سے معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 30 جون 2012ث کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں زراعت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری میں صرف ایک اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیولپمنٹ فنانس کا حجم 799 ارب روپے رہا۔ حکومت کی جانب سے قرض لئے جانے کے باعث بینکوں کی جانب نجی شعبے کو قرض کی فراہمی میں کا فی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر غور عرصے میں غیر فعال قرضوں کے حجم میں دو اعشاریہ دو فی صد کا اضافہ ہو ا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن