• news

سکولوں میں بچیوں کو سکارف پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے: پیوٹن کی ڈھٹائی

ماسکو(آن لائن)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سکولوں میں بچیوں کے سکارف پہننے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کی روایات کےخلاف ہے۔ غیر ملکی خبررسا ںادارے کے مطابق صحافیوں کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کی روایات کو کیوں اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کا سکارف اوڑھنا ہماری نہیں بلکہ دوسرے ممالک کی روایات ہے اور ہم اپنے ملک میں یہ روایت اپنانے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن